24/7 خودکار ٹریڈنگ کے لیے تیز رفتار ہوسٹنگ کرائے پر لیں  24/7 خودکار ٹریڈنگ کے لیے تیز رفتار ہوسٹنگ کرائے پر لیں

بہترین نان اسٹاپ ایگزی کیوشن

بلٹ۔ ان VPS — سوشل اور الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے خصوصی ہوسٹنگ۔ اپنے پلیٹ فارم کی ایک ورچوئل کاپی بنائیں تاکہ آپ کا کمپیوٹر آف ہونے کی صورت میں بھی آپ کی حکمت عملی چوبیس گھنٹے ہمہ وقت کام کرتی رہے۔

بلٹ ان VPS کے فوائد:

  • کم لیٹنسی — یہ سروس بروکرز کے 70% ٹریڈنگ سرورز کو 3 ms سے کم کی تاخیر فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے گھر کے کمپیوٹر کے مقابلے میں اپنی کارکردگی کو بہت بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ سروس کی لاگت کی وصولی کرتے ہیں: یہاں تک کہ اگر آپ ہر ماہ صرف چند ٹریڈز ہی انجام دیں، تو بھی آپ pips کے لحاظ سے ہر ٹریڈ پر بچت کریں گے، جو آخر کار ورچوئل سرور کو کرائے پر لینے کے اخراجات کو پورا کردے گی۔
  • ہم نے نیویارک، لندن، ایمسٹرڈیم، جوہانسبرگ، ہانگ کانگ، لاگوس، ساؤ پالو اور ممبئی سمیت مختلف مقامات پر تصدیق شدہ ڈیٹا سینٹرز میں قابل اعتماد رسائی پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ یہ کسی بھی بروکر کے ساتھ ایک مستحکم کنکشن کو یقینی بناتا ہے۔ ہمارے پارٹنرز زیادہ سے زیادہ اپ۔ ٹائم کی ضمانت دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کی اسٹریٹجی بغیر کسی رکاوٹ کے 24/7 کام کرے گی۔
  • پاور — ہر صارف 16 GB تک ڈسک اسپیس، 3 GB RAM اور کئی CPU فزیکل کورز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ یہ وسائل متعدد ٹریڈ اسٹریٹیجیزکے بیک وقت موثر طور پر کام کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ ہیں۔
  • تکنیکی نقطہ نظر - ہم نے اپنے VPS کے لیے ٹریڈ پلیٹ فارمز کے خصوصی لائٹ ورژن بنائے ہیں، اس لیے پروسیسنگ کی تمام تر طاقت صرف اور صرف آپ کے ٹاسکس کے لیے وقف ہے۔
  • ہماری سروس ٹریڈ پلیٹ فارم کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتی ہے — سب کچھ بغیر کسی رکاوٹ کے 100% کام کرتا ہے، اور کسی بھی ترتیب یا ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے: آپ آسانی سے روبوٹس اور سگنل سبسکرپشنز کو ایک ہی کلک کے ساتھ کلاؤڈ پر منتقل کر سکتے ہیں، اور پروڈکٹ ایکٹیویشن کی میعاد ختم نہیں ہوتی۔
  • سیکیورٹی - ہماری داخلی پالیسی آپ کے ڈیٹا کو تھرڈ پارٹی کی رسائی سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ کا ڈیٹا اور اسٹریٹجی کسی بھی حالت میں غلط ہاتھوں میں نہیں جائے گی۔
  • لچکدار حالات — کرایہ کی مدت جتنی لمبی ہوگی، ماہانہ لاگت اتنی ہی کم ہوگی۔
وی۔ پی۔ ایس (VPS)
ورچوئل ہوسٹنگ ویڈیو گائیڈ (2 منٹ)